23 جون 2025 - 16:46
صہیونی حملہ پوری امت کے لئے اعلان جنگ / رہبر کی شان میں جسارت برداشت نہیں کریں گے، سیدحیدرعباس رضوی

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اپنے بیان میں کہا: قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے کے ذریعہ شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد نے اقوام متحدہ کے قوانین نظر انداز کر پہلے تو مظلوم فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریکوں کے عظیم سربراہوں کو نشانہ ظلم بنایا۔پھر ان مظلوموں کے حامی ملک یعنی اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کر کے پوری امت مسلمہ، ملت تشیع، اسلامی مزاحمت اور آزادی فکر و بیان سے کھلی جنگ کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ہندوستانی عالم دین اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی حملے اور رہبر انقلاب کو قتل کی امریکی صدر کی دھمکیوں پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے: حال ہی میں ہماری آن بان شان، وقار اسلام، آبروئے تشیع ولی فقیہ، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای  کو قتل کی دھمکی دی گئی۔

ٹرمپ، نیتن یاہو جیسے خبیث و بدسرشت، متکبر اور احمق اور اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور ان کے ہم نوا کان کھول کر سن لیں کہ امن و امان کے داعی ہمارے قائد و لیڈر اور رہبر کی شان میں کسی بھی قسم کی جسارت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اقوام متحدہ سے ہماری اپیل ہے کہ امریکہ و اسرائیل پر لگام کسئے۔یہ نسل کش و آدم کش سفاک درندے جو واقعی دہشت گرد ہیں; پوری دنیا کے امن و امان کا خاتمہ ان کا منشور ہے۔

ان شاء اللہ جلد ہی مظلوموں کی فتح و ظفر،ایران کی کامیابی نیز ظالمین کی نابودی سے ہر منصف مزاج اور عدل دوست و عدل پسند انسان خوشیاں مناتا نظر آئے گا۔دنیا سمجھ لے کہ ہم حسینی امت ہیں،ہمارا رشتہ کربلا سے ہے۔ہر با ضمیر عالم دین،پیر و جواں،خورد و کلاں،تمام مرد و زن ولی فقیہ کے دفاع میں تن من دھن سے حاضر رہیں گے۔

اسلام و مسلمین کی نصرت و کامیابی کے لئے ہر آن دعا گو

سید حیدر عباس رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha